لاہور ٹیسٹ کا دوسرا دن ختم، پاکستان نے 90 رنز بنا لیے

لاہور ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر 90 رنز بنا لیے ہیں. پاکستان ٹیم کو مہمان ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے ابھی بھی 301 رنز اور چاہئیں. قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری اس ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 391 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی.
دوسرا ٹیسٹ:کینگروزٹیم پہلی اننگزمیں 391 رنزپرآل آئوٹ
جب پاکستان نے بے بازی کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کو پہلی اننگز میں 20 رنز کے مجموعی اسکور پر امام الحق کی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا. امام الحق 11 رنز بنا کر آوٹ ہوئے. امام الحق کے آوٹ ہونے کے بعد عبداللہ شفیق اور اظہر علی نے 70 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر دن کا اختتام مثبت انداز میں کیا. دونوں بلے بازوں نے بالترتیب 45 اور 30 رنز بنا لیے ہیں جبکہ وہ آئندہ کل تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کریں گے.
