پی ٹی  آئی ممبران کی گرفتاری کے وقت موجود ایس ایچ اوزکی شامت آ گئی

پی ٹی آئی ممبران کی گرفتاری کے وقت پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر موجود ایس ایچ اوزکی شامت آ گئی۔

 ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ممبران کی گرفتاریوں کے وقت موقع پر تعینات ایس ایچ اوز کے تبادلوں کا فیصلہ کیاگیا۔ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد مختلف سب انسپکٹرز کو طلب کر لیا۔

تمام تھانہ جات سے دو سے تین سب انسپکٹرز کو فوری ڈی آئی جی آفس پہنچنے کی ہدایت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سب انسپکٹرز کے تھانہ جات میں تعیناتیوں سے متعلق انٹر ویو لیئے جائیں گے۔

پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاری،سپیکر کاتحقیقات کیلئےوزارت داخلہ کوخط

آئی جی اسلام آباد نے سپیکر قومی اسمبلی کو بھی متعلقہ پولیس افسران کےخلاف کروائی کی یقین دہانی کروائی۔

Back to top button