ریاست نے اپنا مؤقف پوری وضاحت کے ساتھ پیش کر دیا : فیصل واوڈا

 

 

 

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اگرچہ انہوں نے پہلے نرم لہجہ اپنایا تھا، لیکن آج ریاست نے اپنا مؤقف پوری وضاحت کے ساتھ پیش کردیا ہے، اب کوئی بھی چیز انچ برابر بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے نرم زبان استعمال کی تھی لیکن ریاست نے جواب دے دیا، اب پاکستان، اس کی افواج اور شہیدوں کا مذاق نہیں بنے گا۔

فیصل واوڈا نے کہاکہ اب کوئی بھی چیز انچ برابر بھی برداشت نہیں کی جائےگی اور فوج کےخلاف دشمن ملک بیانیے کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا۔آج ریاست نے اپنا جواب واضح طور پردے دیا ہے۔

ذہنی مریض کی سیاست اور بیانیہ قومی سلامتی کےلیے خطرہ بن چکا : ڈی جی آئی ایس پی آر

یاد رہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ایک شخص کی وجہ سے قومی سلامتی کو خطرات کا سامنا ہے،ایک شخص کی ذات اور خواہشات ریاست پاکستان سے بڑھ کر ہیں اور وہ اتنی زیادہ ہیں کہ وہ سمجھتا ہےکہ اگر میں نہیں تو کچھ نہیں،اس کا نظریہ پاکستان کی قومی سلامتی کےلیے خطرے کا باعث ہے،اس کی سیاست ختم ہوچکی اور اس کا بیانیہ ریاست کےلیے خطرے کا باعث ہے۔ ایک ذہنی مریض یہاں بیٹھ کر افواج پاکستان کے خلاف باتیں کر رہا ہے،پاک فوج کے خلاف عوام کو بھڑکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 

 

 

 

 

Back to top button