6ڈالر میں خریدا گیامجسمہ کروڑوں مالیت کانکل آیا

اسکاٹ لینڈ کی عدالت کی جانب سےمجسمے کی فروخت کی اجازت ملنےکے بعد ایک مجسمہ جو محض6ڈالرز میں خریدا گیا تھا، اب اس کا تخمینہ3.2ملین ڈالرز لگایا گیا ہے یعنی پاکستانی 88 کروڑ ۔
بوچارڈن بسٹ نامی اس مجسمے کی قیمت کا فیصلہ کرنےمیں برسوں لگےجسے 18ویں صدی کےاوائل میں فرانسیسی مجسمہ ساز ایڈمی بوچارڈن نےبنایا تھا اور اس میں آنجہانی زمینداراورسیاست دان جان گورڈن کی تصویر کشی کی گئی تھی۔
تاہم مجسمے کی مالک ایک مقامی حکومت نےاسکاٹش ہائی لینڈز کی ٹین شیرف کورٹ سےاسےفروخت کرنے کی منظوری طلب کی۔
انورگورڈن ٹاؤن کونسل نے1930 میں یہ مجسمہ حاصل کیاجو19ویں صدی کی قلعےمیں لگنےوالی آگ سےبچ گیا تھا۔ کیونکہ گورڈن کوانورگورڈن کابانی کہا جاتا تھا لہٰذا کونسل نےاسے ٹاؤن ہال میں رکھنےپراتفاق کیا۔
تاہم اسے کبھی بھی ڈسپلےپرنہیں رکھا گیا تھا یعنی اسےغلط جگہ پررکھا ہواتھا۔ ہائی لینڈ کونسل کےمطابق 1998 میں ایک صنعتی پارک کےشیڈ کےدروازےکو کھلا رکھنےکےلیےاس مجسمےکا استعمال کیا گیا تھا۔
