اسٹاک مارکیٹ 46ہزار کی سطح عبور کرگئی
نئے وزیراعظم کے انتخاب سے قبل پاکستان سٹاک مارکیٹ 46 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبورکرگئی، 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے 1770 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ملکی مارکیٹ 44 ہزار 444 کی سطح سے شروع ہوئی اور دوران ٹریڈنگ 45 ہزار پوائنٹس کے بعد 46ہزار 215 کی سطح پر پہنچ گئی تاہم، مارکیٹ 46ہزار 144 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
وفاقی کابینہ کو پیٹرولیم مصنوعات35 روپے لیٹرتک بڑھانے کی سفارش
دوران ٹریڈنگ سرمایہ کاروں کی جانب سے اربوں روپے کے حصص خریدے گئے، دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی مسلسل گراوٹ دیکھی جا رہی ہے، ڈالر 1.57روپے کمی سے 183.11روپے کا ہوگیا۔