سیمنٹ ڈسٹری بیوٹرز کی ہڑتال 11روز سے جاری

آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹریبیوٹر ز ایسوسی ایشن کی ہڑتال 11روز سے جاری ،کسی حکومتی اہلکار نے رابطہ تک نہیں کیا۔

آل پاکستان سیمنٹ ڈسٹریبیوٹر ز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ساجد علی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گیارہ روزسے ہڑتال پر ہیں مگر حکومت نے ہم سے رابط نہیں کیا۔ہم ٹیکس دینا چاہتے ہیں مگر ٹیکس وصول کرنے کا طریقہ کار ٹھیک نہیں۔50بوری روز فروخت کرنے والے ڈیلر کو پواینٹ آف سیل بنا دیا گیا۔حالیہ بجٹ میں  سیمنٹ کے پر ٹیکس لگائے گئے۔کوئی سیمنٹ ڈسٹریبیوٹر ز  ایسا نہیں جو ٹیکس نیٹ میں موجود نہ ہوا۔

ساجد علی کا مزید کہنا تھاکہ ہمارا ڈیٹا ایف بی آر کے پاس موجود ہے۔ایکسائز اور سیل ٹیکس فیکٹری میں ادا کیے جاتے ہیں۔پنجاب ریونیو اتھارٹی میں تمام سیمنٹ ڈیلرز رجسٹرڈ ہیں۔ڈیلرز پر ایک فیصد ٹیکس دے رہے تھے۔ایک بیگ پر ڈیلر ز کو دس روپے ملتے ہیں۔ایک فیصد ٹیکس سے بڑھا کر  ڈھائی فیصد کر دیا گیا۔نئی شرح کے تحت ایک بوری پر 35 روپے ٹیکس لگایا گیاہے۔جب ایک بیگ پر ڈیلر  کو دس روپے ملتے ہیں تو ڈیلر 35 روپے ٹیکس کیسے ادا کرے گا۔

Back to top button