سپریم کورٹ نے پہلا کیس آئینی بینچ میں سماعت کےلیے بھیج دیا

سپریم کورٹ آف پاکستان نے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد پہلا کیس آئینی بینچ میں سماعت کےلیے بھیج دیا۔

سپریم کورٹ نے وزارت پیٹرولیم نیچرل ریسورس کے 7 ملازمین کی بحالی کی درخواستیں آئینی بینچ کو بھجوا دی ہیں۔

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے وزارت پیٹرولیم نیچرل ریسورس کے 7 ملازمین کی ہائی کورٹ کےفیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

26 ویں آئینی ترمیم : اعلیٰ عدالتوں نے آئینی درخواستوں کی سماعت روک دی

درخواست گزار کے وکیل وسیم سجاد نے کہاکہ پرسکون زندگی ہرشہری کا آئینی حق ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نےکہا کہ کیس میں آئینی سوال ہے، 26 ویں آئینی ترمیم میں کہاگیا آئینی کیسز آئینی بینچ سنیں گے۔

جسٹس عائشہ ملک نے کہاکہ یہ کیس اہم ہےجسے آئینی بینچ ہی سنےگا۔

جسٹس منصور علی شاہ نےکہا کہ آئینی بینچز بنیں گے اور وہی تعین کریں گے۔

واضح رہےکہ وزارتِ پیٹرولیم کے 7 ملازمین نے ہائی کورٹ کےفیصلے کےخلاف سپریم کورٹ سےرجوع کیا تھا۔

Back to top button