نظام ہار چکا،شکست قبول کرے، سلمان اکرم راجا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ نظام ہار چکا ہے اور شکست قبول کرے، پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے تیار ہےاور اگر بات ہوگی تو صرف اصولوں پر ہوگی۔

وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کے دوران سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اصولوں پر بات ہوگی اور کسی سے بات کرنے سے پہلے یہ طے ہونا چاہیے کہ بات اصول کے مطابق ہو۔ انہوں نے کہا: "ہڑتال کی طاقت ابھی لوگوں کو پوری طرح سمجھ نہیں آئی، ہمارے بچے جوان اس کے لیے تیار ہیں۔ یہ نظام ہار چکا ہے اور اپنی شکست قبول کرے۔ ہر ممکنہ راستہ کھلا ہے، ہڑتال، لانگ مارچ، جو انگریز سے آزادی حاصل کی وہ کیسے ہوئی، ہم وہ کر سکتے ہیں۔”

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ اگلے چند ہفتے سیاسی حوالے سے انتہائی اہم ہیں اور موجودہ نظام کو عمران خان کی جیت تسلیم کرنی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاست مکالمے کے نام پر ہونی چاہیے، لیکن آج کل اسے ایک مختلف شکل دی گئی ہے۔

سپریم کورٹ: ایڈووکیٹ سلمان صفدر فرینڈ آف دی کورٹ مقرر،عمران خان کی موجودہ حالت پر رپورٹ طلب

انہوں نے بتایا کہ کراچی میں لوگ خود بڑھ کر میدان میں آئے اور باغ جناح کو سیل کر دیا گیا تھا، جبکہ کے پی کے میں سہیل آفریدی کے نکلنے پر لوگوں کا سمندر جمع ہوا۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے اور عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سلمان اکرم راجا نے بلوچستان اور اسلام آباد میں ہونے والے پرتشدد واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم عوام کے خون کے ساتھ کھیل تماشا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے پارٹی کے وفادار رکن جنید اکبر کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ پارٹی کے دل کے ہیں۔

Check Also
Close
Back to top button