ٹی 20ٹیم کو150سےزائدکے اسٹرائیک ریٹ والےکھلاڑیوں کی ضرورت ہے،محسن نقوی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےکہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں ٹیم کو150 سےزائد کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔
چیئرمین پی سی بی کی اسلام آباد میں پی سی بی کے مینٹورز کےساتھ میٹنگ ہوئی جس میں وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، سرفراز احمد اورمصباح الحق شریک ہوئے۔
میٹنگ میں چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کا جائزہ لیا گیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کے بہترین پرفارمرز کےحوالےسےمینٹورز سےدریافت کیا، میٹنگ میں مینٹورز نے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں بہترین کھلاڑیوں کی نشاندہی کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر مینٹور نے ہر شعبے کے دو سے تین بہترین پرفارمرز کی نشاندہی کی، چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ سےتینوں شعبوں، بیٹنگ، فیلڈنگ اور بولنگ میں 12 کےقریب بہترین کھلاڑیوں کو سلیکٹ کیا گیا۔
ذرائع کےمطابق چیئرمین پی سی بی نے مینٹورز سےگفتگو میں کہا کہ 150 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلنے والے کھلاڑیوں کی ٹیم کو ضرورت ہے، سلیکٹ ہونے والے کھلاڑیوں کی ٹریننگ، خوراک اور فٹنس پی سی بی کے ذمہ ہوگی، منتخب ہونے والے کھلاڑیوں کے اسکلز کو مزید بہتر بنانےکے لیےکام کیا جائےگا۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کو بھی بہتر اسٹرائیک ریٹ کے بیٹرز کی تلاش کیلئےذمہ داری دی گئی ہے، مقصد قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے ماڈرن ڈے کرکٹ کیلئےکھلاڑیوں کی تلاش اور انہیں قومی سطح پر موقع دینا ہے۔