ترین گروپ نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کی حمایت کر دی

ترین گروپ کا اہم اجلاس ہوا ہے جس میں جہانگیر ترین نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ہے. اجلاس میں جہانگیر ترین کو موجودہ سیاسی صورت حال پر بریفنگ دی گئی. میڈیا رپورٹس کے مطابق ترین گروپ کے اراکین نے موجودہ حالات میں حکومت کے ساتھ چلنے سے انکار کر دیا ہے.

بتایا گیا ہے کہ اراکین نے اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے. ترین گروپ کے اراکین کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں حکومت کا ساتھ نہیں دے سکتے. تاہم اس ضمن میں اراکین نے کسی بھی قسم کے حتمی فیصلے کا اختیار جہانگیر ترین کو سونپ دیا ہے. تمام اراکین کا مشترکہ طور پر کہنا ہے کہ ملکی سیاسی صورت پر جہانگیر ترین جو فیصلہ بھی کریں گے اس پر عمل کیا جائے گا. واضح رہے کہ ملک میں سیاسی صورت حال خاصی گرم ہے، اپوزیشن کی تحریک عدم کے بعد سے تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی دوڑ میں ہیں.

وزارت قانون کا منحرف اراکین کی 5 سالہ نااہلی کے آرڈیننس سے انکار

گزشتہ روز حکمران جماعت کے منحرف اراکین کے نام سامنے آئے تھے جس کے بعد سے سیاسی ماحول پہلے سے بھی زیادہ گرم ہو گیا ہے. اس حوالے سے ترین گروپ کا حتمی فیصلہ خصوصی اہمیت کا حامل ہوگا کہ وہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرتا ہے یا حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنے کا.

Back to top button