مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو : شوکت یوسفزئی

رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جاری مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو۔کیوں کہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ حکومت اب بیک فٹ پر جارہی ہے، عمران خان پہلے ہی کہہ چکےکہ حکومت کے پاس اختیارات نہیں ہیں،اختیار ہےتو عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کیوں نہیں کرائی جاتی۔
پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اچھا ہوا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کرکے حکومت کو بے نقاب کردیا،حکومت مذاکرات سےخوفزدہ لگ رہی ہے، اسٹیبلشمنٹ کو اب سمجھ آجانی چاہیے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ملک پر بوجھ ہیں۔
ہم کوئی فیصلہ کرتے ہیں تو اسٹیبلشمنٹ سے مشاورت کرتے ہیں : عرفان صدیقی
شوکت یوسفزئی کاکہنا تھاکہ شیر افضل مروت اور سلمان اکرم راجا کی میڈیا پر لڑائی دیکھ کر افسوس ہوا،سینیئر پارٹی قیادت پارٹی کے اندر ڈسپلن قائم کرے۔
شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا یہ اڑان پاکستان کی باتیں کررہے ہیں لیکن پیسے کہاں ہیں،دو سال میں 27 ہزار ارب روپے قرضہ لیاگیا،کیا اڑان پاکستان قرضوں سے چلے گا وفاقی حکومت بتائےکہ 27 ہزار ارب روپےکہاں خرچ ہوئے،قوم کو حساب دے،ایک روپے کا ریلیف بھی عوام کو نہیں مل سکا۔
