بگ باس کے قبل از وقت اختتام کا خطرہ ٹل گیا

بھارتی رئیلیٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 15 کے قبل از وقت اختتام کا خطرہ ٹل گیا اور یہ خوشخبری بگ باس کے مداحوں کو میزبان سلمان خان نے نئے پرومو میں دی۔

بگ باس سیزن 15 کی ریٹنگ توقع سے بہت زیادہ کم تھی جس کے وجہ سے شو کو 16 جنوری کو ختم کرنے پر غور کیا جا رہا تھا تاہم اب سلمان خان نے بتایا کہ پروگرام کا فائنل رواں ماہ کے اختتام پر ہوگا۔

بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کرونا کا شکار، ICU منتقل

بگ باس کے رواں سیزن کی میکرز اور مداحوں کی توقع کے خلاف ریٹنگ انتہائی کم رہی، پروگرام کے سابق سیزنز  نے جہاں ریٹنگ کا ریکارڈ توڑا وہیں بگ باس 15 ہزار کوششوں کے باوجود بھی اس معیار پر پورا نہ اتر سکا۔

Back to top button