سیاسی مخالفت کو دشمنی میں بدلنے کے رجحان نے ملک کو نقصان پہنچایا : مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا تھاکہ سیاسی مخالفت کو دشمنی میں بدلنے کےرجحان نے پاکستان کو نقصان پہنچایا، 4 سال نالائقوں کےہاتھ میں حکومت رہی اور 40 سالہ ترقی کو 4 سال میں تباہ و برباد کر دیاگیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز کاکہنا تھا کہ شہباز شریف کاترقی کرتا ہوا پنجاب ملتا تو بہت تیزی سےآگے بڑھتے، ان کی وزارت اعلیٰ کےدور میں جو محنت ہوئی،وہ چند سال میں تباہ کردی گئی،اب ہم نےمحنت کی ہے لیکن چھ ماہ میں مثالی بہتری کا دعویٰ نہیں کرسکتے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اپنے بیان پر ڈٹ گئے، معافی سےانکار

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوامی نمائندہ ہوں،عوام کی بہتری کےلیے کبھی چھٹی نہیں کی، 5 سال میں کوئی اتنی اسکیمیں نہیں لاسکتاجو 6 ماہ میں ہم کر چکے ہیں، ہماری اسکیمیں کاغذی نہیں بلکہ عملی طور پر کام شروع ہوچکاہے۔مہنگائی کم ہورہی ہے پہلےپرائس کا گراف اوپر جاتاتھا اب نیچے جارہاہے، آٹا، دودھ اور ضروری اشیاء کےنرخ اب بھی کم ہیں۔

Back to top button