ٹرمپ انتظامیہ نے کم عرصے میں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا کہ یقین نہیں آتا، 7 ہزار ملازمین کو نکالا ، جوبائیڈن

امریکا کےسابق صدرجو بائیڈن نےڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئی ٹرمپ انتظامیہ نے اتنے کم عرصےمیں اتنا زیادہ نقصان پہنچایا ہےکہ یقین نہیں آتا۔
شکاگو میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےجو بائیڈن نےکہا کہ اب تک 7 ہزار ملازمین کو نکالا جا چکا ہے، یہ متوسط طبقے اور ملازمت پیشہ افراد کو نشانہ بنانا چاہتےہیں تاکہ ان کےامیر دوست اور امیر ہوجائیں، صدر ٹرمپ سماجی سلامتی کو خطرات سے دوچار کررہے ہیں۔
امریکہ کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز یابے نتیجہ ہوسکتے ہیں،ایرانی سپریم لیڈر
کٹوتیوں سے متعلق ٹرمپ کےمنصوبے پرجوبائیڈن نے کہا کہ ان اقدامات سے عمر رسیدہ امریکیوں کو بہت نقصان ہوگا۔
بائیڈن کی تقریرسےپہلے وائٹ ہاؤس ترجمان نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بائیڈن رات کو خطاب کریں گے، اس سے کہیں پہلےتوان کے سونے کا وقت ہوجاتا ہے۔
