امریکہ نے جنگوں پر 140 کھرب ڈالر جھونک ڈالے

دو دہائیوں پر محیط جنگ کے دوران امریکی افواج نے 140 کھرب ڈالر جنگوں میں جھونک ڈالے، پینٹاگون کے اخراجات 140 کھرب ڈالر تک بڑھ گئے اوراس رقم کا ایک تہائی حصہ ٹھیکیداروں کو دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایسے ہی ایک منصوبے پر پینٹاگون نے 60 لاکھ ڈالر خرچ کیے جس نے افغانستان کی مارکیٹ کو فروغ دینے کے لیے 9اطالوی بکرے درآمد کیے تھے۔

لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن، بوئنگ کمپنی، جنرل ڈائنامکس کارپوریشن، ریتھیون ٹیکنالوجیز کارپوریشن اور نارتھروپ گرومن کارپوریشن نے ہتھیاروں، سپلائیز اور دیگر سروس کے لیے 2.1 ٹریلین ڈالر کا بڑا حصہ لیا۔

برطانیہ: 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 37 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

براؤن یونیورسٹی کے جنگی منصوبے کے اخراجات، علاقے کے ماہرین، قانونی ماہرین اور دیگر افراد سے ڈیٹا اکٹھا کیا جو امریکا کی جنگوں کے پوشیدہ اثرات پر کام کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے تاجر نے کرغزستان میں ایک بار چلاتے ہوئے ایندھن کا کاروبار شروع کیا جس سے اربوں کی آمدنی ہوئی۔

Back to top button