امریکا نے اسرائیل کو 3 ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دیدی

امریکا نےاسرائیل کو 3 ارب ڈالر کا اسلحہ اوربلڈوزرز فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق ٹرمپ انتظامیہ نےجمعہ کےروز 3 ارب ڈالر کا اسلحہ، بلڈوزرزاور دیگرآلات اسرائیل کو فروخت کرنے کی منظوری دی جن میں غزہ پر استعمال ہونےوالا امریکی ساختہ اسلحہ بھی شامل ہے۔

امریکی ایجنسی کےمطابق وزیر خارجہ اسرائیل کو مزید اسلحہ کی فروخت کے لیے پرعزم ہیں جس کی انہوں نے تفصیلی وضاحت دیتےہوئےاسےاسرائیلی حکومت کی فوری ضرورت قرار دیا اور کہا کہ اسرائیل کو ڈیفنس سروسز اور دیگر چیزوں کی فراہمی امریکا کے قومی مفاد میں ہے۔

یوکرینی صدر نے ٹرمپ سے تلخ کلامی پر معافی مانگنے سے انکارکردیا

 

امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی کا کہنا ہےکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل کو 2.4 ارب ڈالر کےباڈیزبم اور دیگر ہتھیاروں کی فروخت پر دستخط کردیےہیں جب کہ 675.7 ملین ڈالر کے دیگر بموں، کٹس اور 295 ملین ڈالر کےبلڈوزرزسمیت دیگرسامان فروخت کرنےکےمعاہدے پر بھی دستخط کردیے گئے ہیں۔

امریکی ڈیفنس ایجنسی کا کہنا ہےکہ امریکا اسرائیل کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور یہ امریکی قومی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہےکہ اسرائیل کو اس کےدفاع کے لیےنہ صرف تیار کیا جائے بلکہ اس کی صلاحیتوں کو بھی بڑھایا جائے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سےاسرائیل کو اسلحہ کی مزید فروخت سےقبل بھی واشنگٹن اسے 7.4 ارب ڈالر کے بم اور دیگر آلات کی فراہمی کی منظوری دے چکا ہے۔

Back to top button