چین میں نقل کیلئےاےآئی سمارٹ چشموں کااستعمال بڑھ گیا

چین میں یونیورسٹی کے طلبہ مشکل امتحانات میں نقل کرنے کے لیے اے آئی سمارٹ چشمے کرائے پر حاصل کر رہے ہیں۔جویومیہ کرایہ 40 سے 60 یوآن میں آسانی سے مل رہے ہیں۔

گوکہ سمارٹ چشمے کافی عرصے سے موجود ہیں، لیکن یہ ابھی تک ایک عام استعمال ہونے والا آلہ نہیں بن سکے، مگر مصنوعی ذہانت سے لیس جدید ورژنز نے چین کے طلبہ میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر لی ہے، جو انہیں امتحانات میں بہتر کارکردگی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق اے آئی سمارٹ چشمے جن میں بڑے لینگویج ماڈلز شامل ہیں۔ ان چشموں میں کیمرہ اور آڈیو فیچرز موجود ہوتے ہیں اور یہ بڑے لینگویج ماڈلز سے لیس اس کی مدد سے سوالات اور متن کو سکین کر کے فوراً جواب فراہم کرتے ہیں وہ بھی اس طرح کہ کسی کے نوٹس میں ہی نہیں آتا۔

 

Back to top button