ڈائن بن کرپیراگلائڈنگ کرنےوالی خاتون کی ویڈیو وائرل

انسٹاگرام پر ‘ہیلو دیدی’ کےنام سےمشہور وینڈی وانگ کےجرات مندانہ پیراگلائیڈنگ اسٹنٹ نےسوشل میڈیا صارفین کو دنگ کر دیا ہے۔

وینڈی وانگ ایک ڈائن کےلباس میں ملبوس جھاڑو پربیٹھ کرپیراگلائیڈنگ کرتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔ یہ اسٹنٹ فلم ہیری پوٹر سے متاثر ہوکرانجام دیا گیا ہے۔

ایڈوینچر نےان کی تخلیقی صلاحیتوں سےمتعلق بڑے پیمانے پر توجہ اورتعریف وصول کی ہے۔وائرل ویڈیو میں وینڈی کےمنفردپیراگلائیڈنگ انداز کودکھایا گیا ہےجس میں ہیری پوٹرسیریز کےمشہورمناظر سےموازنہ کیا گیا ہے۔

ویڈیو میں وانڈی نےاپنی بےخوفی اورمہارت کامظاہرہ کیاہےجس میں وہ اعتماد کے ساتھ جھاڑو پر بیٹھ کرہوامیں اڑتی نظرآرہی ہیں۔

ویڈیو میں کہتی ہیں کہ آج میں اسکی ریزورٹ کےپیشہ وروں کواپنی طرف متوجہ کرنے جارہی ہوں۔

Back to top button