قتل کے16سال بعد خاتون کی لاش مل گئی

جنوبی کوریامیں پولیس کوخاتون کی لاش ملی، جنہیں16سال قبل انکےبوائے فرینڈنےقتل کردیاتھا۔
پولیس نے16سال قبل اپنی گرل فرینڈ کوقتل کرنےاوراسکی لاش کوگھر کی بالکونی میں دفنانےکےالزام میں ایک شخص کوگرفتار کرلیا۔
گیونگنام صوبائی پولیس اورجیوجے پولیس اسٹیشن کےمطابق ملزم پراکتوبر2008 میں خاتون کو بحث کےدوران قتل کرنےکاالزام عائد کیا گیاہے۔
پولیس کا کہناہےکہ ملزم نےخاتون پر کسی بھاری چیزسےحملہ کیا،جس کےبعد اس کی لاش کوایک بڑےبیگ میں چھپا دیا۔ملزم نےاینٹوں کا استعال کرتےہوئے لاش کو اپنی بالکونی میں دفنایا۔خاتون کے3سال بعدتک لاپتاہونےکی اطلاع نہیں دی گئی تھی، کیونکہ وہ اپنے ہی خاندان سےرابطے میں نہیں تھی۔2011میں لاپتہ افراد سے متعلق تفتیش کےدوران ملزم نےپولیس کو بتایا تھا کہ انکاخاتون سےتعلق ختم ہوچکاہےاورشواہد نہ ہونےکےسبب تفتیش نہیں ہو سکی تھی۔
پولیس نےصحافیوں کو بتایا کہ پہلے لاش اس لیےبرآمد نہیں ہوئی کیونکہ اسے بالکونی کی تنگ جگہ دفن کیا گیا تھا اور یہ جگہ2016 سے تقریباًخالی تھی۔اس سال ملزم کو منشیات کےاستعمال کےالزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔خاتون کی لاش گزشتہ ماہ بالکونی سےپانی کی لائن کی مرمت کے دوران برآمد ہوئی۔لاش کی شناخت فنگر پرنٹس کی مدد سےکی گئی تھی۔ملزم نےتفتیش کےدوران جرم کا اعتراف کیا۔
10ہزاربچےپیداکرنیوالادنیا کا قدیم ترین مگرمچھ،تصاویر وائرل
گیونگنام صوبائی پولیس کےاہلکار نےبتایا کہ تفتیش تقریباً مکمل ہو چکی ہے ور مجرم کوجلد سزا دی جائے گی۔
