پی ٹی آئی ڈی چوک سے پسپا، کارکن گنڈا پوراورعمر ایوب پربرس پڑے

اسلام آباد میں پولیس  پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ڈی چوک سے پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہوگئی تاہم ڈی چوک سےپسپائی پرکارکنان وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پر برس پڑےاورانہیں گریبان سےپکڑ کر ڈی چوک لےجانے کااعلان کردیا۔

ڈی چوک کو مظاہرین سے مکمل خالی کرا لیا گیا ہے، مظاہرین چائنہ چوک میں علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کے ہمراہ موجود ہیں، ڈی چوک سے منتشر کئے گئے مظاہرین نے اطراف کے رہائشی سیکٹرزمیں پناہ لےلی ہے۔

مظاہرین جی سکس، آبپارہ،میلوڈی، جی سیون کے پارکس اور بلیو ایریا کے دائیں طرف درختوں کی اوٹ میں پناہ لی ہوئےہیں۔

دریں اثنا تحریک انصاف کے کارکنان ڈی چوک سےپسپائی اختیارکرنےپرپارٹی قیادت پر برس پڑے،سوشل میڈیا سائٹ ایکس پروائرل ویڈیو میں مظاہرین میں موجود پی ٹی آئی کارکن نےمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب کو نہیں جانتے،ہم صرف عمران خان کو جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر علی امین گنڈا پور اور عمر ایوب اپنی گاڑی سے نہیں نکلے تو ہم گاڑی کے شیشے توڑنے کے بعد انہیں گریبان سے پکڑ کر ڈی چوک لے جائیں گے۔

ایکس پر وائرل ایک اور ویڈیو میں پی ٹی آئی کارکنان کو وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی گاڑی پ چھلانگیں لگاتےہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

بی بی سی کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان کو ڈی چوک سے منتشر کرتے ہوئے پیچھے دھکیل دیا ہے۔

پی ٹی آئی نےبتایا ہے کہ اس وقت ڈی چوک کا کنٹرول سکیورٹی اہلکاروں نے سنبھال لیاہے اوربشریٰ بی بی کےکنٹینر کوسیونتھ ایونیو پرپیچپھے دھکیل دیا گیا ہے۔

بی بی سی کےمطابق اس وقت ڈی چوک مکمل خالی ہے اور پی ٹی آئی کارکنان آس پاس کے علاقوں خصوصاً ایف سکس اور شہیدِ ملت والےعلاقے میں اپنا احتجاج جاری رکھے ہوئے ہیں اور وقفے وقفے سے ڈی چوک کی جانب بڑھنے کی کوشش کرتے ہیں اور ان کی پولیس کے ساتھ آنکھ مچولی جاری ہے۔

بی بی سی کے مطابق تقریباً 5 ہزار کارکنان جی ایٹ سےایف سکس تک پھیلےہوئے ہیں اور آس پاس کےعلاقوں میں گھوم پھررہےہیں اور جیسےہی پولیس کی کوئی گاڑی نظر آتی ہے یہ اس کےپیچھے بھاگ کراس پرحملہ کرنےکی کوشش کرتے ہیں۔

بلیو ایریا، ایف سکس اور ایف سیون کےعلاقوں میں مارکیٹں اور دکانیں مکمل بند ہیں اور کاروبارِ زندگی معطل ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اعلان کیا ہے کہ وعدہ کرتی ہوں عمران خان کو لیے بغیر ڈی چوک سے نہیں نکلوں گی۔

Back to top button