افریقی ملک سے دنیا کا دوسرا بڑا ہیرا دریافت ہو گیا

افریقی ملک بوٹسوانا میں دنیاکا دوسرا بڑا ہیرا دریافت ہو گیا۔نایاب ہیرا 120 سال میں دریافت ہونےوالا سب سےبڑا ہیرا ہے۔یہ دو ہزار چار سو بانوے قیراط کاہے تاہم اس کی کوالٹی سے متعلق معلومات دستیاب نہیں آیا اسے جیولری میں استعمال کیاجا سکتا ہے یا نہیں۔ ہیرے کوکینیڈا کی کان کن کمپنی نےدریافت کیاہے۔
کمپنی کے مطابق ہیرا شمال مشرقی بوٹسوانا میں ہیروں کی کان سےنکالاگیا۔ 1905 میں دنیاکا سب سے بڑا ڈائمنڈ،کولینن دریافت ہوا تھا جو 3ہزار 106 قیراط کا تھا۔ اسے 9 حصوں میں تقسیم کیاگیا تھا۔ جنہیں برطانوی شاہی زیورات میں بھی استعمال کیاگیا ہے۔
