خیبرپختونخوا حکومت کی صوبے میں رٹ ختم ہو چکی ہے : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کرم ایجنسی میں امن معاہدے کے باوجود ڈپٹی کمشنر کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہےکہ خیبرپختونخوا حکومت صوبے میں اپنی عملداری کھوچکی ہے،افسوس کی بات ہےکہ صوبائی حکومت کی توجہ صوبے پر کم اور اڈیالہ جیل کے قیدی پر زیادہ ہے۔
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہاکہ کرم ایجنسی میں امن معاہدہ ہوچکا تھا اس کے باوجود ڈپٹی کمشنر پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ کچھ قوتیں کرم ایجنسی میں حالات کو خراب کررہیں ہیں اور امن قائم نہیں ہونے دینا چاہتیں۔
انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوا حکومت کی صوبے میں عملداری ختم ہوگئی ہے، افسوس کی بات ہےکہ صوبائی حکومت کی توجہ صوبے پر کم اور اڈیالہ جیل کے قیدی پر زیادہ ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ 2 ماہ ہوچکے ہیں کرم میں حالات سنگین ہیں اور علی امین گنڈاپور کو ایک مرتبہ بھی وہاں جانے کی توفیق نہیں ہوئی۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مریم نواز پنجاب میں بیٹھی ہیں لیکن ان کو پارا چنار کےبہن بھائیوں کی فکر ہے،تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں 12 سال سے حکمرانی کررہی ہے لیکن یہاں کے عوام کا معیار زندگی بلند ہونے کےبجائے گرا ہی ہے۔
پی ٹی آئی کے مطالبات تحریری نہ ہونے سے مشکلات آسکتی ہیں : عرفان صدیقی
انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں امن و امان، دہشت گردی اور بیروزگاری جیسے بنیادی مسائل ہیں،پی ٹی آئی نے پشتونوں کو احساس محرومی کےعلاوہ کچھ بھی نہیں دیا۔
