نیوزی لینڈ میں سال 2026 کا آغاز

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ  میں سال 2026 کا  آغاز  ہوگیا۔

آکلینڈ کے اسکائی ٹاور پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس کے باعث آکلینڈ کا  آسمان خوبصورت  روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ سکائی ٹاور پر نئے سال کا جشن منانے شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

کچھ دیر بعد سڈنی میں نئے سال کو خوش آمدید کہا جائے گا، دبئی کے بُرج خلیفہ پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ہوگا۔

نیویارک ،لندن  اور  پیرس میں بھی جشن ہوگا۔ بیجنگ میں نیو ائیر ٹی پارٹی پر روایتی اوپیرا پیش کیا گیا، اس موقع پر خطاب میں چینی صدر شی جن پنگ نےکہا کہ سال 2026 میں مزید فعال میکرو  پالیسیوں کو  آگے بڑھایا جائےگا۔

 

Back to top button