جوانوں نےجان دےکردہشتگردوں کوانجام تک پہنچادیا،محسن نقوی

وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کےبہادرسپوتوں نے جان دے کر 19خوارجی دہشتگردوں کوعبرتناک انجام تک پہنچادیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف 3 کامیاب آپریشنز،19خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشنز کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےجام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 3 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔بہادر سپوتوں نے جان دے کر 19 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔بہادر سکیورٹی فورسز پر قوم کو ناز ہے۔سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔انشاءاللہ عوام کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی 3 مختلف کارروائیاں،19 خوراج ہلاک اور 3فوجی جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نےدہشت گردوں کے خلاف 3 مختلف کاررائیاں کیں، یہ کارروائیاں صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے متنی، ضلع مہمند کےعلاقے بائیزئی اور ضلع کرک میں کی گئیں۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پشاور متنی آپریشن میں فتنہ الخوارج کے8 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، مہمند بائیزئی آپریشن میں بھی 8 دہشت گرد مارے گئے، کرک آپریشن میں 3خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 19خوراج دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے تین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
