نوجوانوں کو اپنے حق کیلئےجہدوجہد کرنی ہوگی،بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ آج کے دور میں موٹرویز کے بجائے انٹرنیٹ براد بینڈ انفراسٹریکچر ہے۔ نوجوانوں کو اپنے حق کیلئےجہدوجہد کرنی ہوگی۔
بلاول بھٹو کا انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سکھر میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شعبہ تعلیم کی بہتری کیلئےاقدامات کررہے ہیں، ہم دنیا کی تعلیمی رینکنگ میں اپنی پوزیشن بنا رہے ہیں، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیوسکولر ڈیزیز میں علاج کے لیے چاروں صوبوں سے مریض آتے ہیں،آج سب سے پہلے نوشہرہ کا طالبعلم میڈل لینے آیا، اس ادارے میں سری لنکا کے طالبعلم بھی تعلیم حاصل کررہے ہیں، ادارے سے فارغ التحصیل طلبا زندگی کے نئے فیز میں داخل ہورہے ہی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ موہنجودڑو میں ہزاروں سال پہلے اربن ڈرینج سسٹم موجود تھا، ہمیں سندھ کی ترقی کی اسی میراث کو لے کر آگے چلنا ہے، پہلے ہمارا انفراسٹریکچر دریا اور سمندر تھا۔
سابق و زیرخارجہ نے کہا کہ ہردور حکومت میں طاقتور کا ایک کام ہوتا ہے لوگوں کو کنٹرول کرے، آج تو پیپلز پارٹی کو وڈیروں کی جماعت کہا جاتا ہے، جب جنرل ضیاالحق آیا تو بینظر بھٹوشہید نے سکھر جیل سے جہدوجہد شروع کی تھی، جمہوریت ہمیں کسی نے تحفے میں نہیں دی۔
بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پاکستان میں آج کی نسل کو جمہوری اور پر امن انداز میں ’ڈیجیٹل رائٹس‘ کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی، یہ یقینی بنانا ہوگا کہ نہ صرف نئی نسل کو بہتر انٹرنیٹ ملے، آپ کی ڈیٹا پرائیویسی کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس مقصد کے لیے میں سندھ سمیت ملک بھرکے تعلیمی اداروں میں جاؤں گا، ہم ان سے پوچھیں گے کہ ڈیجیٹل رائٹس کا جو قانون بنانا ہے، اس پر اپنی رائے دیں کہ قانون میں کیا کیا لکھوائیں، نوجوان اور طلبا مجھے سوشل میڈیا پر ٹیگ کریں اور تجاویز دیں، ہم اس حوالے سے آگاہی پھیلائیں گے۔