ماہ رمضان کے احترام میں پنجاب بھر کے تھیٹرز بند

پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے رمضان المبارک کے احترام میں پنجاب بھر کے تھیٹرز بند کردیئے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے رمضان المبارک میں تھیٹرز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
رمضان المبارک میں عوامی تقدس کے پیشِ نظر تمام تھیٹرز پر پابندی ہو گی، پنجاب کونسل آف دی آرٹس کے احکامات کے مطابق تھیٹرز عارضی طور پر بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رمضان کے دوران فلم اور ڈرامہ تھیٹرز عوام کے لیے بند رہیں گے، پنجاب حکومت نے رمضان کے دوران تھیٹر سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی۔
