بشریٰ بی بی کی تین ماہ سے کوئی خبر نہیں ملی، یہ ناانصافی نہیں ظلم ہے: مریم ریاض وٹو

 

 

 

 

 

بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 ماہ گزرچکے ہیں لیکن انہیں بشریٰ بی بی کی خیریت سے متعلق کوئی خبر نہیں موصول ہوئی،یہ صرف ناانصافی نہیں بلکہ ظلم ہے۔

بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ جب بھی گھر کی گھنٹی بجتی ہے تو ان کی والدہ یہ سمجھتی ہیں کہ شاید بشریٰ آگئی ہو، لیکن پھر انہیں یاد آتا ہےکہ وہ جیل میں ہیں۔

مریم وٹو کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ یہ کہہ کر خود کو تسلی دیتی ہیں کہ انہوں نے بشریٰ کو اللہ کے سپرد کردیا ہےاور اگر اس زندگی میں ملاقات نہ ہوسکی تو آخرت میں ضرور ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ وہ یہ بات کسی ہمدردی کے حصول کےلیے نہیں لکھ رہیں بلکہ اس لیے کہ لوگ جان سکیں کہ انکا خاندان کس اذیت سے گزررہا ہے۔بشریٰ عمران کو اس بات کا علم ہےکہ ان کی والدہ بیمار ہیں لیکن انہیں اہلِ خانہ سے بات کرنےکی اجازت نہیں دی جارہی۔

مریم نواز کاپنجاب میں ٹیلی میڈیسن سسٹم متعارف کرانے کا اعلان  

بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض نے کہا کہ تقریباً 3 ماہ گزرچکے ہیں اور خاندان کو بشریٰ کی خیریت سے متعلق کوئی اطلاع تک نہیں مل سکی۔یہ صرف ناانصافی نہیں بلکہ ظلم ہے اور اس سے بڑا دکھ یہ ہےکہ اس ظلم کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھاتا۔

 

 

 

Back to top button