پی ٹی آئی والوں کی نیتوں پر 100 فیصد شک ہے، ان کے مقاصد کچھ اور ہیں : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہےکہ پی ٹی آئی والے مذاکرات کو سبوتاژ کررہے ہیں، مجھے ان کی نیت پر 100 فیصد شک ہے، یہ لوگ وقت گزار رہے ہیں ان کے مقاصد کچھ اور ہیں۔
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی والے وقت گزار رہےہیں ان کے مقاصد کچھ اور ہیں،وہ عمران خان کو مذاکرات کےذریعے باہر لانے میں سنجیدہ نہیں،مجھے ان کی نیتوں پر 100 فیصد شک ہے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ بہت سے لوگوں کے ہاتھ میں گیم آگئی ہے،مجھے ایسے ہی ٹارگٹ کر رہے ہیں کہ مذاکرات ناکام ہوں، میری دعا ہےاگر دو نمبری ہورہی ہے تو بھی مذاکرات کامیاب ہوں، ایک بھی نکتہ ایسا نہیں کہ مذاکرات کامیابی کی طرف جائیں۔
سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف والے مذاکرات کو سبوتاژ کررہے ہیں،پی ٹی آئی کا مقصد کامیابی نہیں بلکہ وہ بندہ ڈھونڈ رہے ہیں جس پر ناکامی کا ملبہ ڈالا جائے،یہ وقت ضائع کر رہے ہیں لیکن مقاصد کچھ اور ہیں،یہ مذاق رات ہیں،مذاکرات نہیں۔
190 ملین پاؤنڈ کیس : ریاست کے کیسز میں این آر ممکن ہی نہیں ، طلال چوہدری
انہوں نے کہاکہ میاں صاحب سمیت پارٹی لیڈر شپ مذاکرات کےحق میں ہے، رانا ثناء اللہ اور دیگر ساتھی مذاکرات کےحق میں ہیں،میں بھی مذاکرات کےحق میں ہوں لیکن یہ نہیں ہیں۔
