امریکا اورایران کے مذاکرات کادوبارہ بھی چانس ہے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے، میرے اندازے کے مطابق دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے۔
خواجہ آصف نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ مذاکرات کے بعد کوئی منفی بات نظر نہیں آئی، مثبت پہلو نظر آرہے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اسلام آباد امن مذاکرات کے بعد ماحول بہتر نظر آرہا ہے، دوبارہ مذاکرات کا اب بھی چانس ہے، دوبارہ مذاکرات کے حوالے سے اطمینان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگلی نشست تک ان شاءاللہ کسی نتیجے تک پہنچ جائیں گے، اللہ تعالی پاکستان پر بڑا مہربان ہے، بھارت میں صف ماتم ہے۔
