عمران خان سے متعلق فرینڈ آف کورٹ کی رپورٹ میں تضاد ہے : بیرسٹر عقیل

وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ فرینڈ آف کورٹ بیرسٹر سلمان صفد کی رپورٹ میں عمران خان کی آنکھ کی بیماری کی ٹائم لائن میں بہت تضاد ہے۔
وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تحریری حکم کے بغیر نہ میڈیکل بورڈ تشکیل دےسکتے ہیں اور نہ ہی نجی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز یا ذاتی معالجین کو چیک اپ کےلیے بھیج سکتے ہیں۔
وزیر مملکت برائے قانون نے کہا کہ حکومت صرف سرکاری ہاسپٹل کے ڈاکٹروں پر مشتمل بورڈ بناسکتی ہے اور اس بورڈ پر بھی پی ٹی آئی نے سیاست کرنی ہے۔
عمران خان کی آنکھ کا مسئلہ حساس معاملہ ہے، ہر ممکن علاج کرائیں گے : وفاقی وزیر
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو آنکھوں کے ماہر ڈاکٹرز تک رسائی اور بچوں سے رابطے کےلیے ٹیلی فونک سہولت دینے کا حکم دیا ہے۔
