پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج نمایاں کمی کاامکان

آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے باوجودوزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سےآج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کاامکان ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے یکم ستمبر سے14ستمبر تک کروڈ آئل کی بین الاقوامی قیمتوں میں8سے12روپے تک کمی کے مطابق کیلکولیشن کر کے وزارت پیٹرولیم کی مشاورت سے وفاقی وزارت خزانہ کو انٹرنیشنل قیمتوں میں کمی کے تناسب سے 6 سے 10 روپے کمی کی سمری بھجوائی ہے۔
وفاقی وزارت خزانہ نے25ستمبر کو آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس سے اسٹاف لیول مفاہمت کو معاہدے کی شکل دلانا ہے۔اس لیے شہباز شریف حکومت پر آئی ایم ایف کی شرائط اگرچہ کڑی ہیں۔اس کے باوجود آج اتوار کو رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 سے 12 فیصد کمی کرنے کی بجائے حکومتی ریونیو زیادہ بتانے کیلئے 2 سے 5 روپے تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی امکانی طور پر کریں گے۔
رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اپریل 2024ء میں 90ڈالر فی بیرل رہی جو کہ اب ستمبر میں کم ہو کر کم و بیش 70 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جو کہ گزشتہ 6 ماہ کی کم ترین قیمت ہے۔
