لاہورکےسرکاری ہسپتالوں میں انفلوائنزاکٹس کی قلت پیداہوگئی

لاہور کے  سرکاری  ہسپتالوں میں  انفلوائنزا کی کٹس کی عدم دستیابی کے باعث  مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

میو  ہسپتال آنے  والے  مریضوں کو  پریشانی کا سامنا ہے اور  وہ  بغیر ٹیسٹ  واپس جانے  پر مجبور ہیں۔

ایم ایس میو ہسپتال کا کہنا ہےکہ انفلوائنزا کی کٹس ہی نہیں، ٹیسٹ کیسے ہوں ؟  مارکیٹ میں بھی انفلوائنزا کی کٹس کی کمی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے سپر فلو وائرس کی پاکستان میں بھی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔

ڈبلیو ایچ اوکے مطابق فلو کی نئی قسم کے ذیلی گروپ ’سب کلاڈ کے کےباعث برطانیہ سمیت کئی یورپی ممالک میں انفلوئنزا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

 

Back to top button