ہری پورمیں ن لیگ کی جیت کےپیچھےنااہلی کی داستان ہے،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہری پور میں ن لیگ کی جیت کے پیچھے نااہلی کی داستان ہے جس کا انجام اب نظر آرہا ہے۔
مریم نوازکاگوجرانوالہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں 12 سال کی پی ٹی آئی حکومت میں صوبہ کھنڈربن چکا، پچھلے وزیراعلیٰ کے پی نے اپنی توجہ پنجاب پر حملہ آور ہونے پر لگائی، نیا وزیراعلیٰ سرکاری مشینری کے ساتھ اڈیالا کے باہر بیٹھا ہوتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھاکہ میٹرو بس نوازشریف کی لیگیسی ہے، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میٹرو بس سروس بنی، اس سال دو میٹرو بس سروس بنانے کا فیصلہ کیا ہے، نوازشریف نے پاکستان کی جو خدمت کی ہے اس کا احساس وزیراعلیٰ بننے کے بعد ہوا، پنجاب میں جو ترقیاتی کام کی تختی دیکھتی ہوں، نوازشریف اور شہباز شریف کا نام ہوتاہے۔
انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال کےبعد سب ڈیفالٹ کی باتیں بھول چکے ہیں، جو چار سال ملک میں حکومت کرکے گئے تھے وہ شادیانے بجا رہے تھے کہ ملک آج ڈیفالٹ ہوا یاکل۔
مریم نوازکا کہنا تھاکہ پچھلے وزیراعلیٰ ڈی جی خان سے تھے، ڈی جی خان میں کوئی ترقیاتی کام ڈھونڈتی رہی ، کچھ نہیں ملا، آج گجرات میں 30 ملین کا کام ہورہاہے جس سے سیوریج کا کام کیا جارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 12 سال اس فتنے کی مسلسل حکومت تھی، صوبہ کھنڈربن چکا ہے، پچھلے وزیراعلیٰ کے پی نے اپنی تمام توجہ پنجاب پر حملہ آور ہونے پر لگائی، یہ وزیراعلیٰ کے پی پوری سرکاری مشینری کے ساتھ اڈیالا کے باہر بیٹھا ہوتا ہے۔
مریم نواز کا کہناتھاکہ ہری پور میں جو فیصلہ شیر کے حق میں آیا اس کے پیچھے نااہلی کی بہت بڑی داستان ہے، انہوں نے وزیراعلیٰ کی کرسی کا مذاق بنا کر رکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے رات کو نیند نہیں آتی کہ کہیں کوئی غریب تعلیم سےنہ رہ جائے، علاج سے نہ رہ جائے، ایک لاکھ 20 ہزار گھر اس وقت بن رہے ہیں، 8 ماہ کی مدت میں ہزاروں کی تعداد میں گھر تعمیر ہوچکے ہیں جن کے پاس کوئی پلاٹ نہیں، ان کو قرعہ اندازی کے ذریعے چار ہزار پلاٹ دے رہےہیں۔
