اس میں کوئی بعید نہیں شرقپوری نے پیسے لئے ہوں گے
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید اور جلیل شرقپوری کی رقم کی ادائیگی سے متعلق آڈیو کلپ لیک ہونے پر کہا ہے کہ اس میں کوئی بعید نہیں شرقپوری نے پیسے لئے ہوں گے۔
رنا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جلیل شرقپوری اچھا انسان نہیں ہے، جلیل شرقپوری نے پیسے لیے ہوں گے، اس میں کوئی بعید نہیں ہے۔
مظفرآباد :باراتیوں کی گاڑی ڈیم میں گرنے سے 4 جاں بحق،5 زخمی
انکاکہنا تھا گل زمان پرویز الٰہی کا فرنٹ مین ہے۔ شیخ رشید کی آڈیو میں موجود گل زمان کو سب جانتے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کچھ لوگوں نے نجی کمپنی بنائی ہوئی ہے، ان کمپنیوں نے ایف سی کے ریٹائرڈ ملازمین رکھے ہیں۔ اور انہوں نے وردی بھی ایف سی جیسی ہی بنائی ہوئی ہے۔ اس سکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کیا گیا ہے، سکیورٹی کمپنی کے خلاف تحقیقات کی جا رہے ہے، جس کے بعد معاملے پر سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پانچ بجے پولنگ کا وقت ختم ہو جائے گا، تاہم جو پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود ہوں گے وہ5بجے بعد ووٹ کاسٹ کرسکتے ہیں۔