پی ٹی آئی سے مذاکرات کا اب کوئی امکان نہیں: رانا ثنا اللہ

 

 

 

وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ اب پی ٹی آئی سے مذاکرات کا کوئی امکان نہیں۔عمران خان صورت حال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ٹوئٹ کے بعد پیدا صورتحال سے لگتا ہے کہ حالات مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں۔عمران خان صورتحال کو مزید خرابی کی طرف لے گئے ہیں ۔

سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کو ایوان میں مذاکرات کی پیش کش کی تھی،وزیراعظم کی پیشکش کو وہ تو واپس نہیں لےسکتے اور نہ ہی انہوں نے واپس لیا ہے۔

پی ٹی آئی کا بیانیہ ملک دشمن نہیں :  بیرسٹر گوہر

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بھی کہا ہےکہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کا موقع گنوادیا ہے اور اب کسی انتشاری، انتہاپسند ،دہشت گرد سوچ رکھنے والے سے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں۔

 

 

Back to top button