27 ویں آئینی ترمیم میں کوئی تکنیکی غلطی نہیں: وفاقی وزیر قانون

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے واضح کیا ہےکہ 27 ویں آئینی ترمیم میں کوئی تیکنیکی مسئلہ نہیں ہے،تمام ترامیم آج ان شاءاللہ قومی اسمبلی سے منظوری کرالی جائیں گی۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ قومی اسمبلی کے ایوان نے دو تین اچھی تجاویز دی ہیں اس پر بات ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم میں کوئی تکنیکی غلطی نہیں،اگر قومی اسمبلی میں کسی قسم کی ترمیم منظور ہوئی تو اس کی سینیٹ سے منظوری لی جائےگی۔

یادا رہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں آج 27 ویں آئینی ترمیم، ترامیم کے ساتھ پاس ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے آج بھی قومی اسمبلی اجلاس کے دوران27 ویں ترمیم کے حوالے سے احتجاج کیا اور ترمیم کو یکسر مسترد کردیا۔

 

Back to top button