احتجاجی مظاہرین کی اموات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع نےاسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کےاحتجاج کے خاتمے کےبعد سوشل میڈیا پرکیے جانے والےپروپیگنڈےکومستردکردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ چند لوگوں کی جانب سےجھوٹا پروپیگنڈا کیاجارہا ہےاور سوشل میڈیا پرمظاہرین کی اموات کا جھوٹا الزام لگایا جارہاہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ اپنی ناکامیوں اورکوتاہیوں کو چھپانےکیلیےسوشل میڈیا پرجھوٹا اورمنفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،پولیس اور رینجززکےآپریشن میں کسی قسم کےآتشیں اسلحےکااستعمال نہیں کیا گیا۔

یاد رہےکہ رات گئےاسلام آباد کےڈی چوک، بلیو ایریا اور جناح ایونیو کے اطراف رینجرزاور پولیس کےمشترکہ آپریشن کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اور کارکن منتشر ہوگئےتھےجبکہ تحریک انصاف نےاحتجاج ختم کرنےکااعلان کردیا تھا۔

 

عمران خان کی سیاست کو بشریٰ بی بی کی سیاست نے ختم کردیا : فیصل واؤڈا

وزیراعلیٰ خٰبرپختونخواعلی امین گنڈا پور، بشریٰ بی اور اپوزیشن لیڈرعمرایوب مانسہرہ پہنچ گئے ہیں جہاں بشریٰ بی بی اورعلی امین گنڈا پورآج پریس کانفرنس کریں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ رات ڈی چوک سےپسپائی اختیار کرنےپر کارکنوں نےپی ٹی آئی قیادت پر شدید غم وغصےکا اظہار کیا تھا،اس دوران تحریک انصاف کی جانب سےاحتجاج کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئےکنٹینرمیں آگ لگ گئی تھی۔

وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نےرات گئےمیڈیا سے گفتگو میں الزام عائد کیا تھا کہ تحریک انصاف اہم حکومتی شخصیات کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، ثبوت مٹانے کے لیے کنٹیر کو خود آگ لگائی گئی ہے،انہوں نے کنٹیر نےملنے والے کاغذات کا فرانزک تجزیہ کرانےکا بھی اعلان کیا تھا۔

Back to top button