فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں : ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں مکمل طور پر بےبنیاد ہیں۔ معرکۂ حق کےبعد جو سیاسی تجزیے کیے جارہے ہیں،ان کی بھی کوئی حیثیت نہیں،یہ سب غیرذمہ دارانہ قیاس آرائیاں ہیں جنہیں مسترد کیا جاتا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدرِ پاکستان بننے کی بازگشت اور بھارتی جارحیت کے تناظر میں پاک فوج کے ترجمان نے واضح اور دو ٹوک مؤقف بیان کردیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عالمی جریدے ”دی اکانومسٹ“ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں آرمی چیف کے صدر بننے کی خبروں کو سراسر جھوٹ قرار دیا ہے۔
الیکشن کمیشن : جمشید دستی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت نے حملہ کیا تو اس بار اس کے مشرق سے آغاز کریں گے،شروعات بھارت کے اندر گہرائی سے حملہ کرنے سےہوگی۔بھارت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ بھی ہر جگہ مارے جاسکتے ہیں۔
