عمران خان کی صحت پر سیاسی پروپیگنڈا نہیں ہونا چاہیے،طارق فضل

وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا ہےکہ عمران خان کی صحت کے معاملات پر سیاسی پروپیگنڈا نہیں ہونا چاہیے۔ انہیں بہترین طبی سہولت فراہم کرنامقصد ہے۔

طارق فضل چوہدری کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہنا تھا کہ جیل میں ابتدائی ٹریٹمنٹ سیکیورٹی وجوہات کے تحت دن کے وقت ممکن نہیں تھا اور رات کے وقت علاج فراہم کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی بیانات اور قیاس آرائیوں سے اصل مسئلہ چھپ نہیں سکتا اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ عمران خان کو بہترین طبی سہولت فراہم کی جائے۔

پروگرام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے بتایا کہ عمران خان کی نظر کمزور ہو گئی تھی اور جیل کے سپریڈنٹ اور ڈاکٹر نے ابتدائی طور پر مناسب توجہ نہیں دی۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے خود بتایا کہ ان کی دائیں آنکھ کی بینائی تقریباً 85 فیصد کم ہو گئی تھی اور ابتدائی رپورٹیں اس بات کی تصدیق کرتی ہیں۔

ہمایوں مہمند نے کہا کہ ابتدائی سلوک اور علاج میں تاخیر سنگین مسئلہ تھا، تاہم بعد میں مناسب ٹریٹمنٹ اور عینک کے استعمال سے نظر میں بہتری آئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ میڈیا میں گردش کرنے والی معلومات غلط بیانی پر مبنی ہیں اور اصل حقائق سے متعلق نہیں۔

Back to top button