عمران خان کو بنی گالہ منتقل کرنے کی کبھی کوئی بات نہیں ہوئی : خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بیرون ملک یا بنی گالہ منتقل کرنے کی کسی سطح پر کبھی کوئی بات نہیں ہوئی، ممکن ہے سہولتوں کے حوالے سے عمران خان کو اپروچ کیا گیا ہو۔
وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں یہ پراڈکٹ رکھنے کےلیے ڈیل کی افواہیں پھیلائی جاتی ہیں،اب اس پراڈکٹ کے پلے کچھ نہیں رہ گیا،ڈیل کی باتیں کر کے یہ اپنی دکان کھلی رکھنا چاہتے ہیں۔
مرکزی رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی نوکری خطرے میں ہے،انہوں نے نوکری بچانے کےلیے رہائی فورس کا اعلان کیا ہے،رہائی فورس غیر آئینی اور غیرقانونی ہے،وفاق کے سوا کوئی فورس بنانا کسی کا استحقاق نہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی تعریف کی ہے،ٹرمپ نے بین الاقوامی اجتماع میں پاک فوج کی طاقت اور فیلڈ مارشل کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا ہے،وزیراعظم کا دورہ امریکا پاکستان کے حوالے سے بہت اچھا رہا ہے۔
عمران خان کی صحت کے حوالے سے ہمارے تحفظات برقرا رہیں : علی امین گنڈاپور
خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں کمٹمنٹس فلسطینیوں کو بسانے کےلیے ہوئی ہیں،ان شاء اللہ غزہ پھر آباد ہوگا وہاں فلسطینی آباد ہوں گے۔
