منحرف اراکین کے بچوں کی شادیاں نہیں ہوں گی، وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ منحرف ارکین اسمبلی کے بچوں کی شادیاں نہیں ہوں گی، ان کا شادیوں میں جانا مشکل ہو جائے گا. مالاکنڈ میں عوامی جلسے سے خطان میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر منحرف اراکین نے نے ووٹ بیچا تو ان کے نام کے ساتھ ضمیر فروش لگ جائے گا،
ان کا شادیوں میں شرکت کرنا مشکل ہو جائے گا اور یہ کہ ان کے بچوں سے لوگ شادیاں نہیں کریں گے. وزیر اعظم نے منحرف اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا جو سربراہ ہوتا ہے وہ اراکین کے لیے باپ کی حیثیت رکھتا ہے، انہوں نے کہا کہ میں آپ کی بھلائی کی بات کر رہا ہوں کیونکہ آج کل سوشل میڈیا بہت مضبوط ہے. اگار آپ لوگوں نے ووٹ بیچنے کی کوشش کی تو آپ کا شادیوں میں جانا مشکل ہو جائے گا، اور آپ کے بچوں سے لوگ شادیاں بھی نہیں کریں گے.
پی ٹی آئی کی حکومت گئی تو وزارت سے علیحدہ ہو جاؤں گا
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ منحرف ممبران اسمبلی واپس آ جائیں تو ان کو معاف کر دوں گا. انہوں نے کہا
ہ ہم سب سے غلطیاں ہو جاتی ہیں، میرے جن ایم این ایز سے غلطی ہوئی ہے ان کو پیغام دیتا ہوں کہ واپس آ جائیں میں ان کو کچھ نہیں کہوں گا. خطاب کے دوران انہوں نے کہ اللہ رحمان و رحیم ہے، وہ اپنے بندوں کو معاف کر دیتا ہے تو میں کیا چیز ہوں. وزیر اعظم نے کہا کہ میں بھی باپ کی طرح ہوں جس طرح باپ اپنے بچوں کی غلطیاں معاف کر دیتا ہے، اسی طرح میں ان کی غلطی کو نظر انداز کر دوں گا. انہوں نے منحرف ایم این ایز کو مخاطلب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کے واسطے اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر یہ غلطی کبھی مت کرنا.
