9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے تک عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوں گے : احسن اقبال

وفاقی وزیر  احسن اقبال نے کہا ہے کہ معافی مانگنے تک عمران خان سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ این آر او لینا چاہتے ہیں انہیں این آر او نہیں ملےگا۔ اس وقت وہی لوگ چیخ رہےہیں جو موجودہ حالات کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چور مچائے شور والا حساب ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان کےدشمن خلفشار، انتشار، دہشت گردی سےترقی کا راستہ روکناچاہتے ہیں، امریکی کانگریس میں بھارتی لابی کی مدد سے قرارداد منظور کرائی گئی،ملک دشمنوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو عالمی فورمز پر نشانہ بنایا گیا،ایسے لوگوں کے ساتھ کیسے بات چیت ہوسکتی ہے؟

عمران خان کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے، ان کا چیپٹر بند ہوچکا : انجینئر امیر مقام

وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا کہ ایک ضدی اور ناتجربہ کار نےملک کو اجاڑا ہے، عمران خان فائیو اسٹار جیل کاٹ رہےہیں، عمران خان تو جیل میں موج میں ہیں، یہ دوسروں سےرسیدیں مانگتے تھے اب اپنی رسیدیں دکھائیں۔ عمران خان کے دور میں پاکستان کو قرضوں کے راکٹ پر چڑھادیا گیا، عمران خان کےدور میں قرضوں پر سارا ملک چل رہا تھا، عمران خان کے دور میں پاکستان کو قرضوں میں پھنسا دیا گیا۔

Back to top button