پی ٹی آئی سے مذاکرات ہوں گے لیکن بلیک میلنگ نہیں ہوگی : طلال چوہدری

 

 

 

وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے واضح طور پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات ہوں گے لیکن بلیک میلنگ نہیں ہوگی،پی ٹی آئی کی پوزیشن ہر گھنٹے بدلتی رہتی ہے۔

وزیر مملکت طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مؤقف میں ابھی وضاحت آنے دیں،عمران خان خود دو دو تین تین باتیں کرتے ہیں۔

سینیٹر طلال چوہدری کے مطابق وزیراعظم نےکہا ہےکہ بات چیت ہوگی لیکن بلیک میلنگ نہیں ہوگی۔

 

پی ٹی آئی نے وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش  مسترد کردی

یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی ہے۔اپوزیشن اتحاد کے مطابق سیاسی جماعتیں آئین کی بحالی،پارلیمانی اور سویلین بالادستی کےلیے اتفاق کریں تو مذاکرات پر تیار ہیں۔

 

Back to top button