ملتان ٹیسٹ تیسرا روز : پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست

ملتان میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

تیسرے دن کھیل کا آغاز پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رنز سے کیا تاہم 5 ویں وکٹ پہلی گیند پر ہی گر گئی جب سعود شکیل 2 رنز بنا پویلین لوٹے۔

محمد رضوان 2، سلمان آغا 14، نعمان علی 9 اورساجد خان 5 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، خرم شہزاد بغیر کھاتہ کھولے رن آؤٹ ہوئے، اسپنر جومیل واریکن نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دوسری اننگز میں قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد حریرہ 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ سابق کپتان بابراعظم ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے، وہ صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی چھٹی وکٹ 95 رنز پر گر گئی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 35 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکسان کی جانب سے تینوں کھلاڑیوں کو ساجد خان نے آؤٹ کیا۔ مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 216 رنز جبکہ پاکستان کو 7 وکٹیں درکار ہیں۔

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے اور دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 157 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 251 رنز پر کا ہدف ملا ہے۔

پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کےتیسرے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر پہلی اننگز کےنمایاں اسکورر سعود شکیل اپنے انفرادی اسکور میں بغیر کسی اضافے کے 2 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔

ملتان ٹیسٹ:ویسٹ انڈیزکیخلاف پاکستان کو202 رنز کی برتری مل گئی

 

نئے آنےوالے کھلاڑی محمد رضوان بھی دو رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، کامران غلام 9 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جبکہ ان کا ساتھ دینے کےلیے سلمان علی آغا آئے ہیں۔

یاد رہےکہ پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 230 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم 137 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

Back to top button