تیسرا ٹی 20 زمبابوےکےنام،پاکستان نےسیریز1-2 سےجیت لی
تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نےپاکستان دلچسپ مقابلےکےبعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نےسیریز1-2 سےجیت لی۔
بلاوائیو میں کھیلےگئےمیچ میں زمبابوےنے133رنز کاہدف 8 وکٹوں کےنقصان پر1 گیند پہلے حاصل کیا۔
زمبابوے کی جانب سےاوپننگ بیٹر برائن بینیٹ43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کپتان سکندر رضا 19، ٹیڈیوانشےمارومانی15، ڈائن مائرز13،ویسلے مادھیویر7، ٹشینگا موسیکیوا 7،ویلنگٹن ماساکاڈزا 6 اوررائن برل 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ٹِینوٹینڈا ماپوسا12جبکہ رچرڈ نگاروا 1 رن بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
پاکستانکی جانب سے عباس آفریدی اورجہانداد خان نے 2، 2جبکہ سفیان مقیم اورسلمان آغا نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرتےہوئےمقررہ20 اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر132 رنزاسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔قاسم اکرم 20،عباس آفریدی15رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔عثمان خان 5، صاحبزادہ فرحان 4 اورعمیر بن یوسف 0 رن پر پویلین لوٹے۔
عرفات منہاس 22 اورجہانداد خان6 رنز بنا کرناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
زمبابوے کی جانب سےبلیسنگ مزرابانی نے2 جبکہ رائن برل،ویلنگٹن ماساکاڈزا،رچرڈ نگاروا اور ٹینوٹینڈا میپوسا نے1، 1 وکٹ حاصل کی۔