عمران خان کے ساتھ یہ رویہ خطرناک بات ہے اس سے نفرتیں بڑھیں گی: سہیل آفریدی

 

 

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے لیڈر عمران خان جس کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے،اس کے ساتھ یہ رویہ خطرناک بات ہے اس سے نفرتیں بڑھ جائیں گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کورٹ کے آرڈرز ہیں کہ عمران خان کے ذاتی معالج کو ملنے دیاجائے اور ان کا ٹھیک علاج ہو، پوری دنیا کو معلوم ہوگیا ہےکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں کیا رویہ رکھاگیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان کی بینائی 15 فیصد رہ گئی ہے،پاکستان کے سب سے بڑےلیڈر جس کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے،اس کے ساتھ یہ رویہ ہورہا ہے، یہ خطرناک بات ہے کیوں کہ اس سے نفرتیں اتنی بڑھ جائیں گی کہ کوئی سنبھالنے والا نہیں ہوگا۔

عمران خان کی بینائی متاثر ہونے کی ذمہ دار حکومت ہے : شاہ محمود قریشی

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہاکہ ہمارا پہلا مطالبہ ہےکہ عمران خان کے ذاتی معالج کو سرکاری ڈاکٹروں کے ہمراہ جیل میں بھیجا جائے،ان کے ذاتی معالج اور فیملی کے ہمراہ انہیں الشفا ہسپتال بھججا جائے۔

 

 

Back to top button