یہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہی ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہی ہے،22 کروڑ عوام کو غلام بنانے جارہے ہیں، یہحقیقی آزادی کی جنگ جہاد ہے، جب تک زندہ ہوں چوروں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، دوبارہ اسلام آباد جانے کی تیاریاں جاری ہے، اب کوئی روک نہیں سکے گا، حق نہ ملا تو چھین کر لیں گے۔

چارسدہ میں پی ٹی آئی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہو ئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اس بار رانا ثنا اللہ، شریف مافیا بچے گا نہ تشدد کرنیوالے پولیس والے بچیں گے، امریکیوں کی امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط کی گئی ہے اور ہم کسی صورت ان چوروں اور امریکیوں کے غلاموں کو قبول نہیں کریں گے، ہم ان چوروں کے خلاف حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے نکلے ہوئے ہیں.

انکا کہنا تھا جب تک زندہ ہوں اپنی جدوجہد اور جہاد ان چوروں کے خلاف ختم نہیں کروں گا، اب ہم ایک ایک چیز کی تیاری کریں گے، سپریم کورٹ نے کہہ دیا تھا کہ ہم جمہوری پر امن احتجاج کریں، شہبازشریف، حمزہ اور رانا ثنا سن لو ہم عدالتوں میں جائیں گے اور تم پرکیس کریں گے، مرد پولیس والوں نے گھروں میں جاکر عورتوں کو پکڑا.وہ شیل استعمال کیے جو کسی ملک میں شہریوں کے خلاف استعمال نہیں ہوتے، ہم سپریم کورٹ سے کہیں گے پرامن احتجاج کا حق دیا جائے، ہمیں حق نہیں دیا گیا تو حق چھینیں گے.

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمیتیں بڑھائیں، آئی ایم ایف پر امریکاکاکنٹرول ہے اور انہوں نے آئی ایم ایف کے کہنے پر پیٹرول کی قیمتیں بڑھائیں،
بھارت آزاد ہے اور یہ غلام ہیں

.مقبوضہ کشمیرمیں بربریت، 3 روز میں 10 نوجوان شہی

انہوں نے کہاایک تصویر آئی ہےکہ ایک پاکستانی وفد پہلی بار اسرائیل گیا، یہ لوگ بھارت سے سمجھوتہ کرکے کشمیریوں کو بیچیں گے، یہ اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہے ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو ہمیں غلام بنانے جا رہے ہیں،ہم حقیقی آزادی کی جدوجہد کو جہاد سمجھتے ہیں، باوجود کہ انہوں نے آنسو گیس کے 35 ہزار شیل چلائے لیکن عورتیں اور بچے نکلے، ان کو پتہ چل جانا چاہیے یہ وہ قوم نہیں جو آنسو گیس سے ڈر جائے گا.

عمران خان نے کہا ہم سب نے دیکھ لیا، کدھر کہاں رکاوٹ ہے، کس نے آنسو گیس فائر کی، کون ظالم تھے اور کونسے پولیس آفیسر، وہ جو سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، پنڈی، آئی جی پنجاب آئی جی اسلام آباد مجرم ہیں، جس نے ہمارے اوپر تشدد کیا، ایک ایک کی تصویر میری آنکھوں کے سامنے ہے، تمہیں نہیں چھوڑیں گے، تمہارا وقت آئے گا‘ نہ یہ شریف مافیا بچے گا نہ تشدد کرنےوالے پولیس والے بچیں گے.

Back to top button