رواں سال صدقہ فطر اور فدیۂ صوم کم ازکم 300 روپے فی کس مقرر

رواں سال کے لیے صدقہ فطر اور فدیۂ صوم کی مقداریں مقرر کر دی ہیں۔ ہر شخص کے لیے کم از کم رقم 300 روپے فی کس رکھی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل، علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے رواں سال کے لیے صدقہ فطر اور فدیۂ صوم کی مقداریں مقرر کر دی ہیں۔ ہر شخص کے لیے کم از کم رقم 300 روپے فی کس رکھی گئی ہے۔
چیئرمین کونسل کے مطابق گندم کے آٹے کے حساب سے 300 روپے، جو کے حساب سے 1100 روپے، کھجور کے حساب سے 1600 روپے، کشمش کے حساب سے 3800 روپے، منقیٰ کے حساب سے 5400 روپے اور سرکاری آٹے کے حساب سے 200 روپے ادا کیے جائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ صدقہ فطر ہر مسلمان، چاہے غلام ہو یا آزاد، مرد یا عورت، چھوٹا یا بڑا، پر فرض ہے۔ علامہ نعیمی نے صاحبِ استطاعت افراد کو ہدایت کی کہ وہ اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر ادا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مدد ہو سکے۔
