غیر سیاسی انداز میں فوج پر تنقید کرنے والوں کا مقابلہ کرنا ہوگا : بلاول بھٹو

 

 

 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ غیر سیاسی انداز میں فوج کو نشانہ بنانے والوں کا مقابلہ کرنا ہوگا، ایک سیاسی جماعت نے قومی اداروں کو نشانہ بنانے کی عادت بنالی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے،سیاسی جماعتوں کو بھی اپنی سیاست سیاسی دائرے میں رہ کر کرنی چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ سیاسی دائرے میں رہ کر سیاسی جماعت کو نہ خود مشکل ہوگی اور نہ وہ دوسروں کےلیے مشکلات کھڑی کرےگی۔

طلال چوہدری کا عمران خان کو اڈیالہ سے منتقل کرنے کا عندیہ

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ غیر سیاسی انداز میں فوج کو نشانہ بنانےوالوں کا مقابلہ کرنا ہوگا،ایک سیاسی جماعت نے قومی اداروں کو نشانہ بنانے کی عادت بنالی ہے۔

 

 

Back to top button