دہشت گردی کے واقعات کو سیاسی رنگ دینے والے قابل نفرت ہیں : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہےکہ دہشت گردی کے واقعات کو سیاسی رنگ دینے والے قابل نفرت ہیں، بنوں دھماکے میں افغان دہشت گرد ملوث تھے۔ ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر آئی ہوئی ہے، پاک فوج کے جوان اپنے خون سے ملک کو بچا رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہاکہ سانحہ جعفر ایکسپریس سمیت دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہاکہ تین چار دن سے دہشت گردی کی نئی لہر میں کئی واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں، افواج پاکستان اور سکیورٹی ادارے کلیئرنس آپریشنز کر رہے ہیں،سکیورٹی اداروں نے جعفر ایکسپریس واقعہ میں چند گھنٹوں میں کلیئرنس آپریشن کیا۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی اس لہر کا پاک فوج ڈٹ کر مقابلہ کررہی ہے، پاک فوج نے بہترین انداز میں جعفر ایکسپریس آپرشن مکمل کیا، دہشت گردی کےواقعات کو سیاسی رنگ دینےوالے قابل نفرت ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ایسے واقعات میں آپ اداروں کے ساتھ کھڑےہوتے ہیں، ایسی جماعت پیدا ہوچکی ہےجو افواج کے خلاف سوشل میڈیا پر زہریلی مہم چلاتی ہے،ہمارے دشمن ایسے زہریلے پراپیگنڈے سے فائدہ اٹھاتے ہیں،بھارتی میڈیا کی شاید پہلے سے تیاری تھی کہ جعفر ایکسپریس واقعہ ہونا ہے،انڈین میڈیا اور اس پارٹی کی طرف سے وہی مہم چلائی جا رہی تھی، تحریک فساد کی ایسی حب الوطنی پر افسوس ہے۔
عظمیٰ بخاری کاکہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے بھگوڑے باہر بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں، شہباز گل آپ کی پارٹی کا رہنما ہے یا نہیں؟ جو پاکستان پر حملے کی خوشیاں منائے ایسی جماعت کو سیاسی پارٹی نہیں مانتی،جعفر ایکسپریس واقعہ پر کیا کوئی پاکستانی بھارتی میڈیا کی زبان بول سکتا تھا؟
صوبائی وزیر نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں چند دن میں دہشت گردی کے کئی واقعات ہوئے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے افغان پالیسی پر بڑی تنقید کی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا افغانیوں کو پاکستانی شہریت دینی چاہیے، 4 مارچ کو ہونے والے بنوں دھماکے میں ایک افغان شہری کی شناخت ہوئی ہے،افواج پاکستان کے جوانوں،سکیورٹی اداروں نے کبھی ملک پر آنچ نہیں آنے دی۔
پنجاب حکومت کی کارکردگی سے متعلق بات کرتےہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ ہمیشہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی پر بات کرنے آتی ہوں، وزیر اعلیٰ کی ترجیح پنجاب کے عوام ہیں، پنجاب کےعوام کی زندگیوں میں آسانی پیدا ہو رہی ہے، پنجاب کے عوام وزیر اعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی سے خوش ہیں،سروے میں صرف 17 فیصد لوگوں کو وزیر اعلیٰ اچھی نہیں لگیں، چینی کا مسئلہ آیا تھا جس کو مناسب انداز میں حل کیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف زیروٹالرنس ہے۔
26 نومبر احتجاج : بشریٰ بی بی کی دو مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں اس وقت تمام سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں، پنجاب میں ہماری تیاری مکمل ہے،بڑے ایونٹس پر حکومت پنجاب کی تیاری ہے، اس وقت پوری قوم کو مل کر دہشت گردی کی نئی لہر کےخلاف لڑنا ہے، وزیر اعظم پارلیمانی سلامتی کمیٹی کی میٹنگ بھی بلالی ہے،فساد پارٹی کا مقصد پاکستان میں کسی نہ کسی طرح آگ لگواناہے۔